ثنا خان کے بیٹے طارق جمیل کی سینئر طارق جمیل سے ملاقات

Nov 29, 2023 | 20:14:PM
ثنا خان کے بیٹے طارق جمیل کی سینئر طارق جمیل سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی معروف  اداکارہ ثنا خان کے بیٹے طارق جمیل کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، اداکارہ نے بیٹے کو مولانا کی گود میں بٹھا دیا۔

تفصیلات کے  مطابق 2020 میں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کیلئے بالی ووڈ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی ثنا خان آج کل شوہر مفتی انس کے ہمراہ سوشل میڈیا پر با حجاب تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے اور طارق جمیل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں،جن میں ہم دیکھ سکتے ہیں ثنا نے اپنے بیٹے کو عربی لباس پہنا رکھا ہے اور اسے طارق جمیل کے گود میں بٹھا دیا۔

 
مذکورہ تصایر شیئر کرتے ہوئے ثنا خان نے کہا کہ آج جونیئر طارق جمیل کی ملاقات سینئر طارق جمیل سے ہوگئی۔ اور مولانا صاحب کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آ جاتا ہے، اور یہ اندر سے بہت خوبصورت انسان ہیں۔

اس کے علاوہ یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے پہلے ماضی میں اداکارہ ثنا پر تعیش زندگی گزار رہی تھیں مگر ایک چیز کی کمی تھی اور وہ ہے سکون۔

یہ بھی پڑھیں:کابلی پلاؤ کا شاندار اختتام، کیا ڈرامہ ہے ججز تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے

اس وقت ان کا حال یہ تھا کہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی خوش نہیں تھیں، انہیں سخت ذہنی دباؤ سے گزرنا پڑا تھا،پھر انہیں رمضان کے مہینے میں خواب میں قبر دکھائی دیتی رہی، جس میں آگ ہوتی اور یہ اس میں خود کو  جلتے ہوئے دیکھتیں۔