کابلی پلاؤ کا شاندار اختتام، کیا ڈرامہ ہے ججز تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے

Nov 29, 2023 | 19:30:PM
 کابلی پلاؤ کا شاندار اختتام، کیا ڈرامہ ہے ججز تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے
کیپشن: کیا ڈرامہ ہے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی ڈرامہ " کابلی پلاؤ " میں حاجی مشتاق اور باربینہ کی کہانی کا شاندار اختتام۔ کابلی پلاؤ کی کہانی ایک نوجوان لڑکی اور ایک 40 سالہ مذہبی آدمی کے گرد گھومتی ہے جس میں مرکزی کردار سبینہ فاروق اور احتشام الدین نے نبھایا ہے۔

    کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین اقساط جس میں میزبان مکرم کلیم اور پاکستان کی معروف اداکاراوں پر مشتمل ججز پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور روبینہ اشرف ہیں۔ 

  انہوں نے ڈرامہ کابلی پلاؤ کی آخری قسط  پر دلچسب اور مزے مزے کے تبصرے پیش کیے.حاجی مشتاق اور باربینہ کی کہانی کے شاندار اختتام پر نادیہ خان کا کہنا تھا کہ انتہائی سادگی سےاتنے سادہ طریقے سےکہانی کا اختتام کیا، کوئی ایسا سین نہیں جس میں تیر مار دیں یا کوئی حیرت والی چیز نہیں ڈالی بلکل ہی آرام سے اختتام کیا جو بہت اچھا لگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی سادہ اختتام بھی بہت اچھا لگتا بجائے کہ اس ڈرامے کو بڑا کرنا چاہیں، اس ڈرامے میں حاجی صاحب اور باربینہ کو ملانے والی چیز ہی کابلی پلاؤ تھی، ڈرامہ شروع ہی کابلی پلاؤ سے ہوتا ہے جب وہ پلیٹ بھائی کے ٹھیلے سے لیکر کھا رہا ہوتا ہے اور ڈرامہ بھی وہیں ختم ہوا تو کابلی پلاؤ ایک (key) ہےجس سے کہانی شروع ہوئی اور اسی پر اختتام ہوا۔

دوسری جانب مکرم کلیم کا  کہنا تھا کہ وہ کچھ ہی دیر بعد پلیٹ صاف کرتا ہے پکڑاتا بس۔جس پر نادیہ خان نے کہا کہ وہ  سین میں پہلے حیران ہو رہی ہے پھر وہ دیکھتی ہے اور کہتی کہ یہ میرے ساتھ ہی ہیں۔ اختتام بہت ہی خوبصورت تھا ڈرامہ ایک دم ختم نہیں کیا انھوں نے ، مجھے بہت پسند آیا۔