آئی پی پی کا سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کو ایک اوربڑا جھٹکا 

Nov 29, 2023 | 17:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی ) نے  سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کو ایک اوربڑا جھٹکا دے دیا،  دو  سابق ارکان قومی اسمبلی  اور ایک  سابق صوبائی وزیر  نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے  ایم این اے سردار ذوالفقار  دُلا، سابق ایم این اے غلام محمد لال  اورسابق صوبائی وزیر  کرنل ریٹائرڈ محمد انور نے  ملاقات کی۔

ملاقات میں د ونوں سابق ایم این ایز اور صوبائی وزیر  نے  جہانگیرترین کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور  تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف باعزت بری، سزا کالعدم قرار

 ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرورخان، اسحق خاکوانی ، عون چوہدری ، سعید اکبر نوانی بھی شریک  ہوئے،  جہانگیرترین نے تینوں رہنماوں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔