ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی؟

Nov 29, 2023 | 13:16:PM
ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشہور پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال میں علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوبز سے متعلق خبریں بتانے والے کئی پیجز نے اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کے درمیان طلاق کی افواہوں کا ذکر کیا، دونوں شوبز سٹارز کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ثناء اور عمیر نے ایک دوسرے کے ہمراہ لی گئی تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دیں جن میں ان کی شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امرخان 4 دسمبر کو ’بریکنگ نیوز‘دیں گی

قبل ازیں جوڑے نے کئی تصویریں شیئر کررکھی تھیں جو کہ اب ان کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہیں، علاوہ ازیں اگر ہم بات کریں دونوں کی فالوونگ کی تو اداکارہ اور گلوکار دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ناقدین اور مداح دونوں ہی اداکار جوڑے کی ازدواجی زندگی اور تعلق کے حوالے سے تبصرے کررہے ہیں، تاہم ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے تاحال ان افواہوں کو سچ یا جھوٹ قرار نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ کے دوران اکتوبر 2020 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی جہاں ان کے چند دوست احباب اور رشتہ داروں ہی شامل ہوئے تھے۔