امرخان 4 دسمبر کو ’بریکنگ نیوز‘دیں گی

اداکارہ امر خان  “بریکنگ نیوز” میں صحافی کا کردار ادا کر یں گی

Nov 29, 2023 | 15:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری دنیا بھر میں ایک مقام رکھتی ہے،اس انڈسٹری کے تحت بہترین ڈرامے بنائے جارہے ہیں ۔حال ہی میں ایک نیا چینل سامنے آیا ہے جس کے تحت مختلف ڈرامہ سیریلز نشر کیے جارہے ہیں۔

  ہمارے ڈراموں کی اکثر کہانیوں میں پیار ومحبت شامل ہوتا ہے، ڈرامہ’کابلی پلاؤ‘ ایک جوڑے کی منفرد کہانی پر مشتمل تھا جسے ناظرین نے بے حد سراہا،ڈرامہ سیریز میں احترام، محبت اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا احساس اجاگر کیا گیا ہے،اسی طرح پلیٹ فارم کے تحت ڈرامہ سیریل’بریکنگ نیوز‘بھی ریلیز کیا جارہا ہے ۔اس کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔یہ ڈرامہ 4 دسمبر کی شام گرین انٹر ٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا ۔

ضرور پڑھیں:شازل شوکت کس بات پر سب سے زیادہ شرمندہ ہوتی ہیں؟

اداکارہ امر خان  “بریکنگ نیوز” میں صحافی کا کردار ادا کر یں گی۔ کاشف نثار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ڈرامے کی کہانی بی گل نے لکھی ہے ۔اس ڈرامےمیں امر خان کے ساتھ ا داکار حمزہ سہیل بھی صحافی کے روپ میں دکھائی دیں گے۔