شازل شوکت کس بات پر سب سے زیادہ شرمندہ ہوتی ہیں؟

Nov 28, 2023 | 18:58:PM
شازل شوکت کس بات پر سب سے زیادہ شرمندہ ہوتی ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی خوبصورت اداکارہ شازل شوکت نے اپنی زندگی کے سب سے شرمناک لمحے کا بتاتے ہوئے اہم انکشاف کردیا۔

حال ہی میں شازل شوکت نے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے ایک ایسے واقعہ کا ذکر کیا جس پر وہ بے حد شرمندہ ہیں، دورانِ انٹرویو اداکارہ شازل شوکت نے بتایا کہ "جب وہ اردو صحیح طریقے سے نہیں بول پاتیں تو بہت شرمندہ ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں خود اچھا نہیں لگتا جب اردو بُری بولتی ہیں"۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی شاہ رخ خان کی "چائنہ کاپی" دیکھ کر ہنسی چھوٹ گئی ، ویڈیو وائرل

شازل نے غلط اردو بولنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی ذمہ دار ہیں اور وہ یہ بات مانتی ہیں,اداکارہ کی جانب سے اس اعتراف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شازل شوکت کو اردو نہ جاننے پر خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 ایک مداح نے ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ "یہ صرف دوسری زبان نہیں، یہ ہماری قومی زبان ہے",بعض سوشل میڈیا صارفین نے شازل شوکت کو ’’بن کباب‘‘ تک قرار دے دیا جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ"وہ اردو نہیں جانتیں اور وہ اپنے انگریزی لہجے میں بھی مشکلات کا شکار ہیں", شازل ڈرامہ سیریلز نیسا فراز، محبت کی آخری کہانی، من آنگن، بے نام،سمجھوتہ اور تیری راہ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔