ٹویٹر کا سی ای او مستعفی ۔ ۔۔نیا چیف ایگزیکٹو کون ہوگا

Nov 29, 2021 | 23:04:PM
ٹویٹر سی ای او
کیپشن: جیک ڈورسے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔ 

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی فاسٹ بالر نے گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔۔خوبصورت جوڑے کی ویڈیو دیکھیں

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے کمپنی کے سی ای او کی حیثیت سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈورسے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں موجود رہیں گے۔ جبکہ بھارتی شہری پراگ اگروال سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے ۔جیک ڈورسے کو اس سے قبل بھی 2008 میں ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا مگر وہ 2015 میں دوبارہ سی ای او بنے۔

جبکہ جیک ڈورسے اسکوائر نامی کمپنی کے سی ای او کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا 'میں نے ٹوئٹر کو چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میرا ماننا ہے کہ کمپنی اب اپنے بانیوں کے بغیر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے، پراگ پر ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پر میرا اعتماد بہت زیادہ ہے، گزشتہ 10 برسوں کے دوران ان کا کام کمپنی کو بدل دینے والا تھا'۔

   پراگ اگروال نے بھی ایک ٹوئٹ میں اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیا کےبڑے بڑے گلوکاروں کو پیچھےچھوڑ دیا