ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے میوزک کنسرٹ میں آمد، سہیلیوں کیساتھ رقص۔۔ ویڈیوز وائرل 

Nov 29, 2021 | 22:13:PM
ہانیہ عامر، عاصم اظہر، میوزک کنسرٹ آمد
کیپشن: گلوکار عاصم اظہر، اداکارہ ہانیہ عامر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے میوزک کنسرٹ میں آمد، دوستوں کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گلوکار عاصم اظہر پرفارم کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی سابق دوست اداکارہ ہانیہ عامر پہنچ گئیں اور اپنی سہیلوں کیساتھ گانے پر رقص شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی 7 سال بعد شوبز کی دنیا میں دھواں دار انٹری، پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر سٹیج کے بجائے عوام میں موجود تھیں جبکہ سٹیج پر عاصم اظہر کو اپنی نئی دوست ماڈل گرل میرب علی کا ساتھ حاصل تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

خیال رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کا رشتہ کئی سال تک چلا تاہم پھر ان کا بریک اپ ہوگیا۔ گزشتہ دنوں ان کا رشتہ اس وقت کئی روز تک موضوع بحث بنا رہا جب ہانیہ عامر کی ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے بیٹوں کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی ایک اور متنازعہ ویڈیو۔۔۔تنقید کی زد میں آگئیں