دوکان سڑک پر ۔۔ایک کپ چائے 2000 روپے میں۔۔مگر کیوں ۔۔خاص بات کیا۔؟

Nov 29, 2021 | 20:20:PM
چائے ،مہنگا ،کپ، بھارت
کیپشن: چائے کا مہنگا کپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک کپ چائے اور وہ بھی سڑک کنارے دکان پر پاکستانی2000 روپے سے زائد ( 1000 روپے بھارتی کرنسی )  میں ملتی ہے۔ یہ کسی فائیو سٹار ہوٹل کی نہیں بلکہ ریاست مغربی بنگال میں سڑک کنارے ٹی سٹال کی ہے۔
بھارت کے نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے ایک ٹی سٹال  پر ایک خاص قسم کی چائے ملتی ہے جس کی قیمت 1 ہزار روپے(پاکستانی2000 روپے سے زائد)  فی کپ ہے۔ اگر آپ اس چائے کی پتی کو خریدنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کو  بھارتی کرنسی میں دو لاکھ 80 ہزار  روپے کی قیمت کے حساب سے ملے گی۔جاپان کی سلور نیڈل وہائٹ ٹی سے لیکر افریقہ کی کیریمت، نائیجیریا ریڈ وائن چائے یا آسٹریلیائی لیوینڈڑ  تک سبھی اس سڑک کنارے چائے کی دکان پر دستیاب ہیں۔

 ویب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال کے شہری پارتھ پریتم گانگولی چائے سے اپنےپیار  کی خاطر اپنی نوکری چھوڑ کر چائے بیچنے والے بن گئے ہیں۔ان کی چائے کی دکان میں دنیا بھر کی تقریبا 115 طریقے کی چائے ملتی ہیں۔زیادہ تر لوگ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے بلیک اور گرین ٹی پینا پسند کرتے ہیں۔ خاص طور پر خواتین اپنی صحت کے بارے میں سوچتے ہوئے اس چائے کا استعمال کرتی ہیں۔گرین ٹی پینے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اس لئے اس کاستعمان دن میں کئی مرتبہ کر لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بالر نے گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔۔خوبصورت جوڑے کی ویڈیو دیکھیں

 کیا آپ جانتے ہیں کہ بلیک اور گرین ٹی کے علاوہ ایک اور چائے ہے جو آپ کی صحت کو اچھا رکھ سکتی ہے اور ساتھ ہی آپ کو کئی طرح کی بیماریوں سے دور رکھتی ہے۔ جی ہاں اس چائے کا نام سفید چائے (وائٹ ٹی) ہے۔ آپ نے شاید ہی اس کے بارے میں سنا ہو۔ آپ کو بتادیں کی وائٹ ٹی قدرتی طور پر سے کافی صحت یاب ہوتی ہے۔ اس میں ایسی خوبیاں ہوتی ہیں جو آپ کا وزن کم کرنے سے لیکر آپ کی شوگر کو بھی کنٹرول میں رکھتی ہیں۔سفید چائے سفید پتیوں سے بنتی ہے جو صحت مند ہوتی ہے اور کافی مہنگی بھی ہوتی ہے۔ یہ پتیاں چائے کی کلیوں اور نئی پتیوں کے آس پاس روئیں اور ریشوں سے ملا کر بنائی جاتی ہے۔ یہ دیکھنے میں ہلکے بھورے رنگ یا سفید رنگ کی ہوتی ہے۔ اس لئے اس کا نام سفید چائے رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سلور نیڈل وہائٹ ٹی (سفید چائے) کی قیمت دو لاکھ 80 ہزار روپئے فی کلو ہے، جبکہ  کیمو مائل ٹی کی قیمت 14 ہزار روپئے فی کلو ہے۔

 چائے کی دوکان کے مالک پارتھ پرتم گانگولی کا دعویٰ ہے کہ 1000 میں سے 100 لوگ میری دکان پر آتے ہیں جو لوگ پہلی مرتبہ آتے ہیں صرف چائے کا مزہ لینے کیلئے دوبارہ آتے ہیں۔
کئی لوگ چائے کے لئے پارتھ بابو کی دکان پر باقاعدگی سے آتے ہیں۔ ان میں سے کچھ پارتھ کو ان کے چائے کے سٹال پر آنے سے پہلے فون کرتے ہیں اس بات کی تصدیق کے لئے کہ ان کا اسٹال کھلا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تم مجھ سے پیار کرتی ہو۔۔ہاں ہاں۔۔اور پھر جنونی خاوند نے بیوی کیساتھ کیا گل کھیلایا۔۔؟