پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر مزید 9 جانیں لے گئی

Nov 29, 2021 | 09:33:AM
این سی اوسی،کورونا،صورتحال
کیپشن: این سی اوسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ،اموات کی تعداد 28 ہزار 718 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار365 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:گیس بحران ۔۔ اوگرا کی جانب سے قیمت 907 سے بڑھاکر 1484 یونٹ کرنے کی تیاریاں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 14، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 285، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 961، بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 661 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 554 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈینگی کیسز میں کمی۔۔ پنجاب بھر میں 4 افراد جاں بحق