گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا

Nov 29, 2020 | 23:00:PM
 گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیر اعلیٰ کےلئے نامزد کیا ہے جبکہ امجدحسین ایڈووکیٹ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے امیدوارہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرنگ آفیسر کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی ساڑھے 11 بجے جمع ہوں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال دوپہر 12بجے تک مکمل ہوگی، امیدوار کے دستبردار ہونے کےلئے دوپہر 2بجے تک کا وقت مقررکیا گیاہے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کےلئے پولنگ شام 4 بجے ہوگی، سپیکر اسمبلی سید امجد زیدی نو منتخب وزیراعلیٰ کا اعلان کریں گے۔