کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری!!!

Nov 29, 2020 | 15:05:PM
 کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال کے آغاز میں جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول ہے،بعدازاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اکتوبر میں انگلش ٹیم کا ٹور بھی شیڈول کرلیا گیا۔ پاکستانی سکواڈ کورونا کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کی مشکلات سے گزر رہا ہے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا میں کیویز کے جوابی دورے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں،فیوچرٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو آئندہ سال ستمبر میں 3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز میں کیویز کی میزبانی کرنا ہے۔اس دورے کے حوالے سے امید کی کرن نظر آنے لگی۔