پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ کا کرونا کے باعث انتقال

Nov 29, 2020 | 12:39:PM
پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ کا کرونا کے باعث انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ کرونا کے باعث انتقال کرگئیں، پاکستانی نژاد کرکٹر فواد احمد آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں اور وہ  پاکستان سپر لیگ  میں بھی کوئٹہ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز کرکٹر فواد احمد کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ اس حوالے سے آسٹریلیا میں مقیم کرکٹر کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے والدہ کے انتقال کی خبر دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ’ میں اپنی دنیا، اپنی روشنی اور اپنی امید سے محروم ہوگیا‘۔ 


 فواد نے اپنے چاہنے والوں سے والدہ کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ فواد احمد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی والدہ کا مہلک عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوا۔