مظفرآباد: دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 14 سالہ بچہ دریائے جہلم میں ڈوب گیا

May 29, 2026 | 19:05:PM
مظفرآباد: دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 14 سالہ بچہ دریائے جہلم میں ڈوب گیا
کیپشن: محمد وسیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مظفرآباد میں  دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 14 سالہ بچہ دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔

وسیم دیگر 3 بچوں کے ہمراہ دریائے جہلم میں نہانے گیا تھا۔نیلم کا رہائشی وسیم ولد قلم دین جہلم میں نہاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش کچھ دیر پانی میں تیرتی دیکھی گئی۔لاش تقریباً 200 میٹر تک بہنے کے بعد دوبارہ پانی میں غائب ہوگئی۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

گرمی بڑھتے ہی دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا،ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو دریاؤں میں نہانے سے اجتناب اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتار پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اس وقت کہاں ہیں؟ گلگت بلتستان سے اہم خبر آ گئی