صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر کو صوبہ بدر کر دیا گیا

May 29, 2026 | 18:29:PM
صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر کو صوبہ بدر کر دیا گیا
کیپشن: جنید اکبر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کو صوبہ بدر کر دیاگیا۔
 ذرائع کے مطابق اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے نعیم خان کو صوبہ بھی بدر کر دیا گیا۔

اِس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ ہم امن و امان قائم رکھنے کیلئے یہاں سے جا رہے ہیں، اگر کسی اور جماعت کا رہنما مہم کیلئے آیا تو دوبارہ واپس آئیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پورے گلگت بلتستان کی پولیس بھی آ جائے، ہم واپس نہیں جائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:جنید اکبرکی گرفتاری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شدید ردعمل، اہم اعلان کردیا