پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 2126 پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: سٹاک ایکس چینج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 2126 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 851 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 71 ہزار 545 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 171 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
کاروبار کے پہلے سیشن میں بازار میں 26 کروڑ شیئرز کے سودے 17.25 ارب روپے میں طے ہوئے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جنید اکبرکی گرفتاری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شدید ردعمل، اہم اعلان کردیا