پنجاب میں گرینڈ عید آپریشن ،صفائی کے نئے معیار قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)پنجاب میں گرینڈ عید آپریشن کے دوسرے روز صفائی کے نئے معیار قائم ہوگئے۔
عید الاضحی کے پہلے دو روز میں دو لاکھ 22 ہزار ٹن ویسٹ کلیکشن کی گئی،پنجاب بھر میں پہلے دو روز میں ستھرا پنجاب وہیکلز نے بتیس لاکھ 28 ہزار کلومیٹر ایریا کور کیا۔
عید کے دوسرے روز ستھرا پنجاب کی ٹیم نے ایک لاکھ 12ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور باقیات تلف کیں،41اضلاع میں عید کے دوسرے روز بھی آلائشیں اور باقیات اٹھا کر ویسٹ پوائنٹ تک پہنچائی گئیں،سڑکوں،بازاروں، گلیوں کو فینائل سے دھلائی کے بعدعرق گلاب سے معطر کیا گیا،ستھرا پنجاب کی گاڑیوں نے 13لاکھ 46ہزار کلو میٹر سے زائد ایریا کور کیا،پنجاب بھر میں ایک ہزار 54کلو میٹر طویل سڑکوں کی دھلائی کی گئی۔
عید کے دوسرے روز بھی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنر زاور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہے،سیف سٹی اتھارٹی کیمروں اور ڈرون کیمرو ں کے ذریعے آلائشیں اور باقیات کی نشاندہی پر فوری طورپر تلف کیاگیا،پنجاب کے ہر ضلع میں صفائی اور آلائشیوں کی موجودگی سے متعلق شکایات کا فوری طورپر ازالہ کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام میں مزید شہریوں کو شامل کرنے کا فیصلہ
منڈی بہاؤالدین، میانوالی، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، رحیم یار خان، سرگودھا میں سڑکیں اور گلیاں چمکنے لگیں،سیالکوٹ، قصور،پاکپتن،مری، وہاڑی میں سڑکوں کو فینائل سے دھویاگیا،وزیر آباد، راجن پور،ملتان، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر میں بھی گلیوں، محلوں اور قربان گاہوں کی صفائی مکمل کی گئی،بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اورچکوال میں عید الاضحی پر صفائی کے نئے ریکارڈ قائم ہوگئے،نارووال، جہلم، جھنگ، خوشاب، ڈی جی خان، حافظ آباداور گجرات میں بھی ستھرا پنجاب کے ورکرز کی انتھک محنت رنگ لے آئی۔
،،،،