بھارت میں خشک سالی کا خطرہ؟ 2026 مون سون کمزور ہونے کا خدشہ

May 29, 2026 | 11:29:AM
بھارت میں خشک سالی کا خطرہ؟ 2026 مون سون کمزور ہونے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت نے خبردار کیا ہے کہ سال 2026 میں مون سون بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، جس سے زرعی پیداوار، غذائی قیمتوں اور مجموعی معیشت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون اس سال اپنی طویل المدتی اوسط کے تقریباً 90 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ تین سالوں میں پہلی بار کمزور مون سون کی نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کی بڑی وجہ  بحر الکاہل کے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بننا ہے اور عام طور پر جنوبی ایشیا میں بارشوں میں کمی اور خشک موسم کا سبب بنتا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے مون سون سیزن میں بارشیں اوسط سے کم رہ سکتی ہیں، جبکہ جون میں بھی بارشوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سیاسی گرما گرمی،وزیر اعلیٰ مستعفیٰ!

ماہرین کے مطابق بھارت کی معیشت میں مون سون کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے کیونکہ ملک کی زرعی زمین کا بڑا حصہ اسی بارش پر انحصار کرتا ہے۔ کم بارشیں نہ صرف فصلوں کی پیداوار کو متاثر کرتی ہیں بلکہ ذخائر اور زیر زمین پانی کی سطح کو بھی کم کر دیتی ہیں۔

مزید یہ کہ کمزور مون سون کے ساتھ ساتھ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والی مہنگائی پہلے ہی بھارت کی معیشت پر دباؤ ڈال رہی ہے، جس سے مہنگائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔