بھارت: کرناٹکاکے کانگریسی وزیر اعلیٰ سیدا رمیا عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بھارتی ریاست کرناٹکا کے کانگریسی وزیر اعلیٰ سیدا رمیا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بھارتی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سدا رمیا نے کانگریس ہائی کمانڈ کی ہدایت پر اپنے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر ہاؤس میں اسپیشل سیکرٹری کے حوالے کیا کیونکہ گورنر تھاور چند گہلوٹ بنگلورو میں موجود نہیں تھے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیدارمیا کے مستعفی ہونے کے بعد نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار ممکنہ طور پر نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرین سروس معطل!
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس ہائی کمانڈ نے دو روز قبل ہی سدا رمیا کو قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ سناتے ہوئے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیدارمیا کے قریبی ساتھی اور موجودہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار وزارت اعلیٰ کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں اور ان کا نیا وزیر اعلیٰ بننا طے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کو اسمبلی میں مکمل اکثریت (136 سے زائد اراکین) حاصل ہے جس کے باعث حکومت کی تبدیلی کا عمل پرامن انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سدا رمیا کی جانب سے راجیہ سبھا کی پیشکش کو مسترد کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ قومی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔