امریکہ ایران معاہدہ؛ ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا
معاہدے میں آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی کھولنے کی شقیں شامل ہیں؛برطانوی اخبار کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی کھولنے کی شقیں شامل ہیں۔
مفاہمت کی یادداشت کے نتیجے میں ایران کو اس کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی دی جائے گی،معاہدے میں آبنائے ہرمز کو 30 روز میں جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی تجویز دی گئی ۔
برطانوی اخبار کے مطابق چین چاہتا ہے کہ معاہدے کی حتمی توثیق اقوام متحدہ کرے۔
دوسری طرف امیرِ قطر نے ڈونلڈٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاہے۔
امیرقطرنے امریکی صدرسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے فریقین کو سفارتی حل اور مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:آج موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
امریکی صدر نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں قطر کے کردار کو سراہاہے,بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے اختلافات کم کرنے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے قطر کی کوششوں کی تعریف کی اور امن کیلئے دوحہ کے سفارتی کردار کو اہم قرار دیا۔