یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 31مئی تک ملتوی 

May 29, 2025 | 19:10:PM
یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 31مئی تک ملتوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 31مئی تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشتگری  عدالت  میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے  سماعت  کی،

پراسیکیوشن نے مقدمات کا  ریکارڈپیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی، پراسیکیوٹر کاکہنا تھا کہ تفتیشی افسران ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل گئے ہوئے ہیں،اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے ریکارڈ بھجوایا ہے ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر  ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے اور درخواستوں پر سماعت 31مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!اہم شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: