بانی کا پیغام ہے جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے وہ الگ ہو جائیں کوئی گلہ نہیں،علیمہ خان

May 29, 2025 | 17:59:PM
بانی کا پیغام ہے جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے وہ الگ ہو جائیں کوئی گلہ نہیں،علیمہ خان
کیپشن: علیمہ خان، عظمیٰ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب عدالت آزادانہ کیس سنے گی اور آزادانہ فیصلے کرے گی تو بانی باہر آئیں گے ،بانی کا پارٹی کیلئے پیغام ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آپ مضبوطی سے کھڑا ہو جائیں،جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے وہ الگ ہو جائیں کوئی گلہ نہیں،نئے لوگ آگے آئیں جو وزن اٹھا سکیں،میں اور تمام کارکن سختیاں بر داشت کر رہے ہیں اور مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمیں پھر ملاقات کی اجازت نہیں ملی،بانی کسی سے کچھ نہیں مانگتے انہیں صرف کتابیں اور بچوں سے بات کی اجازت کی بات کی،بانی کی آٹھ مہینوں میں ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی،جیل حکام عدالت کے احکامات کا خاطر میں نہیں لاتے ۔

ان کاکہناتھا کہ بانی نے کہا کہ جب ظلم ہوتا ہے تو قومیں ختم نہیں بنتی ہیں،بانی نے ہمیشہ دو چیزیں مانگیں،ایک قانون کی حکمرانی دوسرا آئین کی بالا دستی ہے،آج بانی نے بتایا کہ مجھ سے مانگا کیا گیا تھا ،دو سال پہلے کہا گیا تھا کہ آپ تین سال خاموش رہیں حکومت چلنے دیں،بانی نے کہا کہ میں یزید کے سامنے تین سال کیا تین منٹ نہیں جھکوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کو بڑا دھچکا،ایلون مسک مشیر کے عہدے سے مستعفی

علیمہ خان نے بتایا کہ نو مئی کے حوالے سے بانی کو کہا گیا کہ معافی مانگ لو،بانی نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ معافی وہ مانگیں جنہوں نے تشدد کیا،بانی پی ٹی آئی کس چیز کی معافی مانگے،ہم نے جو بات کی کہ بانی کیا چیز چھوڑیں،وہ بانی سے پاکستانی قوم کیلئے موقف رول آف لا اور قانون کی بالادستی چھوڑنے کا کہا گیا ہے وہ یہ کیسے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی کو رول آف لا اور قانون کی بالادستی کے موقف سے پیچھے ہٹنے کا کہا جا رہا ہے،اس کے علاوہ کوئی اور بات ہے   تو ہمیں دیدیں ہم لے جائیں گے کسی اور کے جانے کی ضرورت نہیں۔

ان کاکہناتھا کہ نو مئی کے بعد اصلی بات 26ویں ویں ترمیم ہے ،آٹھ فروری کا الیکشن ہوا تھا اس دھاندلی کو کور کرنے کے لئے کی گئی،دوسرا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، تیسرا سب سے پہلے ترمیم سے جوڈیشری نے ایگزیکٹو کے سامنے اپنی ذمہ داری دیدی،یہ بھی یاد رکھیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی،جوڈیشری نے کمپرومائز کر دیا، اس کا اگلا نتیجہ یہ ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کے کیس ہی نہ لگیں۔

علیمہ خان نے کہاکہ ہم جو سوشل میڈیا سے سنتے ہیں کہ کوئی ملنے چلا گیا باہر سے کوئی آ گیا ہے،یہ اب بند کر دیں،بانی نے بھی اپنے دو پوائنٹس بتا دیئے،ان سے پیچھے آنے سے وہ تیار نہیں اس سوشل میڈیا وی لاگز کو بند کر دیں،ان کاکہناتھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں ن لیگ اور پی پی چاہتی ہیں،یہ نشتیں عدلیہ کے ذریعے انہیں ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!اہم شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے