صحافی کے سوال کرنے پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے

کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے؟ صحافی ، کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے؟اسحاق ڈار بولے کہ آپ کو جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا،وفاقی وزیر خزانہ

May 29, 2023 | 10:53:AM
صحافی کے سوال کرنے پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے سے متعلق سوال پر غصے میں آ گئے۔

 
اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے؟ صحافی کے سوال کرنے پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے اور جواب دینے کے بجائے الٹا پوچھ لیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے؟اسحاق ڈار بولے کہ آپ کو جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا، یہ بھی کہا کہ پاکستان نے تمام انٹرنیشنل پیمنٹ کر دی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے متعلق مزید سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلامک کیپیٹل مارکیٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامک فنانس معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، گلوبل فنانشل سسٹم میں اسلامک فنانس کو بھی پذیرائی مل رہی ہے، 2021ء میں عالمی اسلامک فنانس کے بین الاقوامی اثاثے 4 ٹریلین ڈالر تھے جو 2026ء تک 5.9 ٹریلین ڈالر ہو جائیں گے، اسلامک فنانس کے عالمی اثاثوں میں سالانہ 17 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔

اسلامک فنانس سے غربت کے خاتمے اور فنانشل سیکٹر کی ترقی میں مدد ملے گی، ادارہ قومی بچت کو شریعہ کمپلائنٹ پروڈکٹس کے اجراء کی ہدایت کردی، عوامی مطالبے پر محفوظ سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ملک میں اسلامی بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں،معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کررہےہیں،اسلامی فناننسنگ سےغربت پر قابوپانے میں مدد مل سکتی ہے،اسلامی فناننسنگ کا نظام ہمارےمستقل کو بہتر بنانے میں مدد دےگا ۔
ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے 10 بڑے اسلامی بینکوں میں سے 2 پاکستان میں ہیں، پاکستان میں اسلامک فنانس کا حجم 42 ارب ڈالر ہے، پاکستان میں اسلامک بینکنگ کے اثاثوں کا حجم 7200 ارب روپے ہے، پاکستان میں 6 مکمل اسلامک بینک ہیں، اسلامک ڈیپازٹس کی مالیت 5200 ارب روپے ہے، 16 روایتی بینکوں میں بھی اسلامک برانچز قائم ہیں۔

ضرور پڑھیں :حسیناؤں کی جنگ،ایان علی نے خدیجہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسحاق ڈار نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے اسلامک فنانس کے فروغ کیلئے بڑی محنت کی، ادارہ قومی بچت کو شریعہ کمپلائنٹ پروڈکٹس کے اجراء کی ہدایت کر دی ہے، عوامی مطالبے پر محفوظ سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی جائے گی، ایک سے 5 سالہ سرمایہ کاری کیلئے سیونگز اور ٹرم اکاؤنٹ کھولے جاسکیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اسلامک فنانس سے غربت کے خاتمے اور فنانشل سیکٹر کی ترقی میں مدد ملے گی، معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اسلامی بینکنگ کا نظام بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں، اسلامی بینکنگ کا نظام ہمارے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد دے گا، اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں، پاکستان میں بینکنگ سسٹم اسلامک فنانسنگ میں تبدیل ہورہا ہے، پاکستان میں زکوٰۃ جمع و تقسیم کیلئے جامع نظام موجود ہے۔