خیبرپختونخواکے عوام نے انتشاراورفتنے پرمبنی لانگ مارچ کو مستردکیا،مریم نواز

May 29, 2022 | 17:59:PM
مریم نواز ، عمران خان
کیپشن: مریم نواز جلسے سے خطاب کررہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخواکے عوام نے انتشاراورفتنے پرمبنی لانگ مارچ کو مستردکردیا۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خبیر پختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست کو رد کر دیا ،مانسہرہ کے عوام نے عمران خان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا۔انقلاب ہیلی کاپٹر سے نہیں آتااور نہ انقلاب آدھے راستے میں یوٹرن لے کر بنی گالہ جانے سے آتا ہے ،مریم نواز نے کہا کہ دھرنے میں جو گاڑیاںاستعمال ہوئیں وہ ساری کے پی حکومت کی تھیں۔
اپنے خطاب میں مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت پر ضرب لگائی ہے، عمران خان نے معیشت کو جوزخم لگائے وہ شہبازاور نواز بھرکے جائیں گے،شہبازشریف پاکستان کے حقیقی خدمت گار ہیںانہوں نے محنت سے پنجاب کی قسمت بدلی،شہباز شریف کی کمر میں درد ہے لیکن روڈ کا سفر کر کے آج یہاں آئے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو ں گے،عمران خان جتنے لانگ مارچ کرنے ہیں کرو حکومت ختم نہیں ہو گی، مریم نواز نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان، اصل میں پیر پڑا ہے عمران،انہوں نے کہا کہ کل ایک آڈیو لیک ہوئی جس میں اس کی حقیقت عیاں ہو گئی،ان کا کہناتھا کہ عمران خان کہتا ہے سپر پاور امریکا مجھ سے ڈرتا ہے،وہ تو خود انتشار مارچ ناکام ہونے پراسلام آباد سے غائب ہو گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:منحرف ارکان کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم ہوگیا، فواد چودھری