ڈی سیٹ ارکان کی خالی نشستیں ، تحریک انصاف نے بڑااعلان کردیا

May 29, 2022 | 16:22:PM
الیکشن کمیشن ، اعلان
کیپشن: الیکشن کمیشن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب میں الیکشن کمیشن کی جانب ضمنی انتخابات کا اعلان،تحریک انصاف نے پنجاب میں تمام حلقوں میں اپنے امیدوار اترانے کا فیصلہ کر لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے نتیجے میں ڈی سیٹ ہونیوالے ارکان کی نشستوں پرالیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ڈی نوٹی فائی ارکان والے حلقوں میں بھر پور حصہ لیا جائے گا،شفقت محمود نے کہاکہ پارٹی سے منحرف ارکان کے مقابلے میں پارٹی کے وفادار امیدوار سامنے لائے جائیں گے ان کا کہناتھا کہ لوٹوں کی سیاست کا حلقوں سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان