لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ بے ہوشی کا ڈاکٹر بن گیا

Mar 29, 2026 | 13:15:PM
لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ بے ہوشی کا ڈاکٹر بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور بدانتظامی کاشکارہوگیاجہاں سکیورٹی گارڈ نے آپریشن تھیٹر میں خاتون کوخود انجیکشن لگا دیا۔
 ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیاہے  کہ سکیورٹی گارڈ آپریشن تھیٹر میں خاتون مریضہ کو لوکل اینستھیزیا لگا رہا تھا جبکہ یہ ویڈیو آپریشن تھیٹر کی دوسری وائرل ویڈیو ثابت ہوئی ،اس واقعے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ڈاکٹرز اور ایک ہیڈ نرس کو معطل کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل ہونے والوں میں سینئر کنسلٹنٹ اینستھیزیا ڈاکٹر منیر، سینئر رجسٹرار اینستھیزیا ڈاکٹر رطابہ خالد، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر منزہ ناہید، سینئر وومن میڈیکل افسر ڈاکٹر دریہ ارم اور ہیڈ نرس عظمی حسان شامل ہیں، اس کے علاوہ، پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے کنٹریکٹ کو بھی گارڈ کی اس حرکت کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں سی سیکشن آپریشن کے دوران مبینہ طور پر مریضوں کی ویڈیو بنانے کے واقعے کے بعد 4 لیڈی ڈاکٹرز کو معطل کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گائنی یونٹ ون کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو بنانا اخلاقیات کے منافی ہے اور مریض کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں
نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ ملوث ڈاکٹرز کا طرز عمل مریض کی سیفٹی کے معیار اور طبی ماہرین پر اعتماد کے اصولوں کے منافی ہے۔