بہاولپور: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

Mar 29, 2023 | 11:53:AM
بہاولپور: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے ہیڈ راجکاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

ڈی پی او بہاولپور کے مطابق ہیڈ راجکاں پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت حاجی احمد، صادق حسین اور سہیل اصغر کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گھریلو ناچاقی پر  پولیس انسپکٹر کو قتل کردیا گیا

ڈی پی او کے مطابق ملزمان سے 3 عدد موٹر سائیکل، 2 پسٹل اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے، تینوں ڈاکوؤں نے چند دن پہلے تھانہ ہیڈ راجکاں کے علاقے میں دوران واردات ایک نوجوان ساجد علی کو قتل کیا تھا۔

ملزمان اس کے علاوہ درجنوں قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔