عثمان بزدار کیلئے خوشخبری۔۔ اب کونسا بڑا عہدہ ملے گا۔۔؟

Mar 29, 2022 | 19:23:PM
وزیراعظم ۔۔ عثمان بزدار۔ ایڈجسٹ۔ اعلیٰ قیادت۔ مشاورت۔ شروع 
کیپشن: سردار عثمان بزدار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدارکو ایڈجسٹ کرنے کےلئے اعلیٰ قیادت سےمشاورت شروع کردی ۔ 
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو استعفے کے بعدعثمان بزدار کو ایڈجسٹ کرنے کےلئے گورنر پنجا ب یا سپیکر شپ کا عہد ہ دینے کی تجاویز زیر غور ہیں جس پر وزیراعظم عمران خان  ساتھیوں سے صلاح مشورہ کر رہے ہیں ۔ 
واضح رہے کہ ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچی ہو ئی ہے۔ اتحادی بہت ہی اہمیت کے حامل ہو چکے ہیں۔اسی تناظر میں تحریک عدم اعتماد میں حمایت کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے استعفا لے لیا ہے اور اتحادی جماعت ق لیگ کے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔تاہم وزیر اعظم اپنے وسیم اکرم پلس کو پنجاب میں ہی رکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔پرویز الٰہی نے دیر کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارا ہوگا۔زرداری