عمران خان سے ملاقات کا دن،چھ وکلا کی فہرست جیل حکام کو جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سے کل(منگل) ملاقات کا دن ہے،ان سے ملاقات کیلئے فوکل پرسن اویس یونس نے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو جمع کرادی۔
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ اور نعیم پنجوتھہ کے نام شامل ہے۔
فہرست میں راجہ یاسر ،میاں حسن شکیل کا نام بھی شامل ہے جبکہ میاں عرفان بشیر کا نام بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلا کی فہرست میں شامل ہے۔
دوسری جانب منگل کو فیملی ملاقات کے دن بانی کی بہنیں بھی ملاقات کے لئے آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ فیڈرل بورڈ نے میٹرک ٹیک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا