ایران نے خلیجی ممالک کو نئے سیکیورٹی اتحاد کی پیشکش کر دی

Jun 29, 2026 | 08:44:AM
ایران نے خلیجی ممالک کو نئے سیکیورٹی اتحاد کی پیشکش کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایران نے خلیجی خطے کے لیے نئے علاقائی سیکیورٹی نظام کی تشکیل کی تجویز دیتے ہوئے خطے کے ممالک کو مشترکہ اتحاد کی پیشکش کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم العبودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ حالیہ واقعات نے واضح کر دیا ہے کہ خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہیے اور مستقبل کے سیکیورٹی انتظامات بھی باہمی مشاورت سے طے کرنے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ ایران خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ مل کر ایسا علاقائی سیکیورٹی فریم ورک قائم کرنے کے لیے تیار ہے جس میں صرف دفاعی تعاون ہی نہیں بلکہ اقتصادی شراکت داری بھی شامل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران حملے روکنے پر متفق، آبنائے ہرمز تنازع پر کل دوحہ میں مذاکرات ہوں گے

عباس عراقچی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بیرونی فوجی طاقتوں کو علاقائی سیکیورٹی معاملات سے دور رکھا جائے جبکہ علاقائی ممالک باہمی اعتماد اور تعاون کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کریں۔