رن وے پر بھالو کی چہل قدمی،درجنوں پروازیں متاثر،ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جاپان میں ائیر پورٹ کے رن وے پر بھالو کی چہل قدمی کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جاپان کے یاماگاتا ائیر پورٹ پر پیش آیا، جہاں ایک کالا چھوٹا بھالو رن وے پر گشت کرتا نظر آیا،رن وے پر بھالو کی موجودگی نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوانے کے ساتھ ساتھ درجنوں پروازوں کے شیڈول میں بھی خلل پیدا کردیا۔
انتظامیہ نے پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور بھالو کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اوربھالو کو رن وے پر پکڑنے میں مصروف ہوگئی جس کی ویڈیو عالمی خبروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی بھی زینت بن گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی ایک گاڑی بھالو کو پکڑنے کیلئے اس کا پیچھا کررہی ہے جبکہ بھالو کو رن وے پر دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عبدالستارایدھی کی زندگی پر فلم:سندھ حکومت اور فیصل ایدھی آمنے سامنے
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھالوکی وجہ سے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں اور بھالو کو پکڑنے کیلئے باقاعدہ طور پر شکاری کو بلاناپڑا۔
واضح رہے کہ جاپان میں بھالوؤں کے انسانوں پر حملے بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں، گزشتہ سال بھالوؤں نے جاپان میں 219 افراد پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 افراد جان سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے۔