ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ

Jun 29, 2025 | 09:24:AM
ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین میں صرف ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈقائم ہوگیا۔
امریکی تحقیقی تنظیم ایشیا سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق چین میں صرف ایک ماہ یعنی مئی 2025 میں 93 ہزار میگاواٹ بجلی بناتے والے سولر پینلز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا،اس طرح اس ماہ کے دوران ہر سیکنڈ میں 100 پینل لگے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں قابل تجدید توانائی کا انقلاب جنم لے چکاہے جو سستی بجلی بنا رہا ہے، سال رواں جنوری تا مئی وہاں 198 گیگاواٹ بجلی بناتے سولر پینل اور 46 ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کرتی ونڈ ٹربائنیں نصب کی گئیں،یہ انڈونیشیا یا ترکی میں بنتی بجلی کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلومبرگ نے پاکستان کو عالمی سطح پراُبھرتی معیشتوں میں سرفہرست قرار دیدیا

 یاد رہے چین اب صرف سولر پینلز سے سالانہ  ایک ہزار گیگا واٹ  سے زیادہ بجلی بنا رہاہے جو عالمی سطح پر شمسی توانائی سے بنی بجلی کا آدھا حصہ ہے۔

چین سولر پینل اور ونڈ ٹربائنیں بنانے والادنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے ۔