بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور بڑا اعزاز چھین لیا 

Jun 29, 2022 | 16:49:PM
بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور بڑا اعزاز چھین لیا 
کیپشن: بابراعظم ویرات کوہلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا ہے ۔

 آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں  ۔ بابراعظم سب سے طویل عرصہ نمبر ون ٹی ٹوینٹی بیٹسمین بن گئے ہیں ۔

اس سے قبل ویرات کوہلی 1013 دنوں تک پہلی پوزیشن پر براجمان رہے تھے اور ان کا یہ ریکارڈ بھی بابراعظم نے چھین لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دونوں بیویوں کی دفتر میں دبنگ انٹری۔ شوہر پھنس گیا۔ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نئی رینکنگ میں بھی اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے جبکہ وہ ون ڈے میں بھی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:مزدور اور دیہاڑی دار افراد کے لئے بڑی خوشخبری