مزدور اور دیہاڑی دار افراد کے لئے بڑی خوشخبری

Jun 29, 2022 | 13:45:PM
مزدور اور دیہاڑی دار افراد کے لئے بڑی خوشخبری
کیپشن: مزدور اور دیہاڑی دار افراد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے کر دی۔اس حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دیہاڑی دار مزدور کو روزانہ کی بنیاد پر 961 روپے اجرت دی جائے گی۔

سیکریٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ نے منیمم ویج بورڈ کی سفارشات پر نوٹیفکیشن جاری کیا، کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کے بغیر ای میل بھیجنے کا طریقہ متعارف

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالنے کے بعد مزدور کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں اس اعلان پر عملدر آمد نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ذی الحج کے چاند کے حوالے سے اہم خبر آگئی