سندھ حکومت کا یوم مزدور کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان

Apr 30, 2024 | 19:42:PM
سندھ حکومت کا یوم مزدور کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) سندھ حکومت کا محنت کشوں کے عالمی دن  کی مناسبت سے صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان ، محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن  کھلا رکھنے کا فیصلہ ۔
 تفصیلات کے مطابق یکم مئی یوم مزدور کی مناسبت سے  سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے البتہ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن  کی چھٹی منسوخ  کی گئی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن کل کھلا رہے گا ،محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن کی تمام ونگز اور سیکشن کھلے رہیں گے ، کل سندھ کابینہ کے اجلاس کے باعث چھٹی منسوخ کی گئی  ہے، محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ،سندھ کابینہ کا اجلاس کل شام ساڑے چار بجے ہوگا۔