یارمیں نے حریم شاہ سے شادی نہیں کی۔۔ متعدد وزرا کا حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین

Jun 29, 2021 | 18:55:PM
 یارمیں نے حریم شاہ سے شادی نہیں کی۔۔ متعدد وزرا کا حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز) مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے دعوے کے بعد ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین دلایا کہ میں نے حریم شاہ سے شادی نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سندھ کے وزیر سے شادی کی تصدیق کے بعد سندھ کابینہ میں ہل چل مچ گئی ، وزیروں کی ہوم منسٹریاں سرگرم ہوگئیں ۔حریم شاہ کی شادی کی خبر نے کشمورسے کراچی تک کابینہ ارکان کومشکوک کردیا ہے ، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کویقین دلایا حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی۔دوسری جانب صوبائی وزراءاپنی صفائی میں میڈیا کو اپنی اپنی گھڑیاں دکھا رہے ہیں۔ 
 ادھرپیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے شادی کے دعوے کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے۔وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاکہ حریم شاہ سے کسی وزیر نے شادی نہیں کی ہے۔
رکن سندھ اسمبلی امداد علی پتافی کے مطابق شادی کرنا سنت ہے لیکن حریم شاہ کا یہ سب ڈرامہ ہے، کسی وزیر نے ٹک ٹاک اسٹار سے شادی نہیں کی۔شاہینہ شیر علی نے کہاکہ شادی کرنا اچھا عمل ہے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے، حریم شاہ کی شادی کا ایشو شہرت کے لئے ہے اور کچھ بھی نہیں۔
 ساجد جوکھیو نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ وزیر کو ڈھونڈ رہے ہیں لیکن شادی کا معاملہ جھوٹ ہے، حریم شاہ خود بتا دیں کس سے شادی کی ہے۔ایم پی اے لال چنداکرانی نے کہاکہ کل سے اسمبلی میں ایک دوسرے کے ہاتھ دیکھے جارہے ہیں، کسی نے شادی نہیں کی ہم ایک دوسرے سے واقف ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔عازمین حج کیلئے نئی سہولت متعارف