ایشئین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئین شپ ؛ ثاقب اور جواد فائنل میں قازق اور تھائی فائٹرز سے نمٹیں گے 

Jul 29, 2026 | 20:23:PM
  ایشئین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئین شپ ؛ ثاقب اور جواد فائنل میں قازق اور تھائی فائٹرز سے نمٹیں گے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس کے دو پاکستانی کھلاڑی  ایشئین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ایشین مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد ثاقب اور محمد جواد فائنل میں پہنچے ہیں۔

محمد ثاقب نے انڈر 18 جبکہ محمد جواد نے انڈر 16 کیٹیگری کے سیمی فائنل میچوں میں اپنے حریفوں کو شکست سے دوچار کیا۔

پاکستانی فائٹرز نے قازقستان اور کرغزستان کے  فائٹرز کو ہرایا ۔  اب دونوں کا فائنل میں مقابلہ قازقستان  اور تھائی لینڈ کے فائٹرز سے ہو گا۔

 ثاقب 2024 گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا ایک بار پھر ایران پر حملوں کا اعلان