وزیرآباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیر عالم)وزیر آباد میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیر خاتون کو کچل ڈالا،خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق کار ڈیوائڈر کراس کر کے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی، کار موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد قلا بازیاں کھاتے ہوئے راہگیر خاتون سے ٹکرائی۔
خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گئی، جاں بحق افراد کی شناخت واصف، شہریار اور اقرا کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو کے مطابق کار سوار افراد جائے حادثہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :گریڈ 22 کے 6 سیشن ججز کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس