توشہ خانہ ٹو کیس،دفتر خارجہ کے آفیسر پر جرح مکمل،سماعت 2اگست تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہفتہ 2اگست تک ملتوی کر دی ہے۔وکیل بانی پی ٹی آئی عثمان گل سمیت دیگر درخواست گزاروں کو سماعت میں شرکت سے روک دیا گیا۔انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ جیل انتظامیہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی ۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،
پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی،عمیر مجید اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل قوسین فیصل مفتی عدالت میں پیش ہوئے ، قوسین مفتی نے گواہ دفتر خارجہ کے آفیسر محسن حسن پر جرح مکمل کر لی ،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کی جانب سے آئندہ سماعت پر مزید تین گواہ پیش کرنے کی اجازت لے لی گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر دو وعدہ معاف گواہوں اور مجسٹریٹ کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دیدی ۔مجسٹریٹ عبداللہ اپنے روبرو ریکارڈ ہونے والے 164 کے بیان کی گواہی دیں گے ۔دیگر گواہوں میں میں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد اور اسسٹنٹ حسنین شامل ہیں ،وعدہ معاف گواہوں میں پرائیویٹ اپریز شعیب عباسی اور اکرام اللہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 10 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء نے گواہان پر اپنی جرح بھی مکمل کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ اڈیالہ جیل میں سماعت ہونیوالے توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ضابطہ فوجداری 476 کے تحت دائر درخواست آج سماعت کیلئے مقرر تھی۔وکیل بانی پی ٹی آئی عثمان گل سمیت دیگر درخواست گزاروں کو سماعت میں شرکت سے روک دیا گیا۔درخواست گزار عثمان گل نے موقف اختیار کیا ہے کہ جیل انتظامیہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے،معالج، اہلِ خانہ اور کتابوں کی سہولت نہ دینے پر دائر کی گئی،جیل سپرنٹینڈنٹ کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر فریق بنایا گیا ہے،عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ سے آج ہی جواب طلب کر رکھا تھا، درخواست گزار نے سنگین الزمات لگاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں کو جیل میں سماعت کے لیے بھی جانے نہیں دیا گیا۔ظہیر عباس چودھری، عثمان گل، خالد یوسف چوہدری کی مشترکہ درخواست پر سماعت متأثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتVSانگلینڈآخری ٹیسٹ،بالنگ اٹیک میں بڑی تبدیلیاں ہو نگی