3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

Jul 29, 2025 | 10:22:AM
3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے،وفاقی حکومت نے نرخوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔

سی پی پی اے نے 25-2024 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست دی،نیپرا سی پی پی اےکی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کرےگی،درخواست منظوری پر صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے  نئےکنکشن، نیپرا نے  بڑا قدم اٹھا لیا

ستمبر اکتوبر اورنومبر کے لیے 2روپے 10پیسےفی یونٹ ریلیف ملےگا،اگست ستمبر اور اکتوبر کیلئے 1 روپے 75پیسے ریلیف ملے گا،نرخوں میں کمی اطلاق کے ای سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے ہوگا۔