اپوزیشن کو اس طرح کے سرپرائز آئندہ بھی ملتے رہیں گے ، پرویز الٰہی 

Jul 29, 2022 | 22:19:PM
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی، نومنتخب سپیکر، سبطین خان، کامیابی،
کیپشن: پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے نومنتخب سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی کامیابی پر کہاہے کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح آج ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا،اپوزیشن کو اس طرح کے سرپرائز آئندہ بھی ملتے رہیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے نومنتخب سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ سبطین خان کے سپیکر منتخب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،ایوان نے سبطین خان پر بھرپور اعتماد کااظہارکیاہے، امید ہے سبطین خان پنجاب اسمبلی کو احسن انداز سے چلائیں گے ۔
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہاکہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح آج ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا،اپوزیشن کو اس طرح کے سرپرائز آئندہ بھی ملتے رہیں گے ، پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن وہی کاٹ رہی ہے جو اس نے بویا،صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، سابق وزیر نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا