ٹوکیو اولمپکس۔۔ کواڈ اسکَلز مقابلوں میں نیدرلینڈز اور چین نے طلائی تمغے جیت لئے 

Jul 29, 2021 | 20:50:PM
ٹوکیو اولمپکس۔۔ کواڈ اسکَلز مقابلوں میں نیدرلینڈز اور چین نے طلائی تمغے جیت لئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)ٹوکیو میں جاری اولمپکس میں نیدرلینڈز اور چین نے مردوں اور خواتین کے کواڈ اسکَلز ریسز مقابلوں میں کم ترین وقت میں فاصلہ طے کرکے طلائی تمغے اپنے نام کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق مقابلوں میں دونوں ممالک کی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چین کی خواتین کھلاڑیوں نے مقررہ فاصلہ 6 منٹ 5 سیکنڈ 13 مائیکرو سیکنڈز میں طے کیا، مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پولینڈ کی خواتین کھلاڑی 6 سیکنڈز سے پیچھے رہیں جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

مردوں کے مقابلے میں نیدرلینڈز نے طلائی تمغہ جیتا، جو بدھ کو مختلف مقابلوں میں جیتے جانے والے چار میڈلز میں سے ایک تھا۔ڈچ ٹیم نے مقررہ فاصلہ 5 منٹ 32 سیکنڈ 3 مائیکرو سیکنڈ میں مکمل کیا، برطانیہ کی ٹیم 1.72 سیکنڈز پیچھے رہی اور جاندی کے تمغے کی حقدار قرار پائی جبکہ آسٹریلیا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔مقابلوں کا انعقاد گرم اور ہوا دار موسم میں ہوا، منتظمین کی جانب سے خراب موسم کی پیش گوئیوں کے باعث مقابلے دو روز تک ملتوی کر دیے گئے تھے۔

ٹوکیو گیمز کے پہلے دونوں روئنگ مقابلے سنسنی خیز رہے اور ویمنز ڈبل اسکلز میں رومانیا کی انکوٹا بوڈنر اور سِمونہ راڈس نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ مردوں کے مقابلے میں فرانس کے ہوگو بوشرون اور میتھیو انڈروڈیاس فاتح قرار پائے۔مردوں کے مقابلے میں نیدرلینڈز کے میلوِن ٹیویلار اور اسٹف بروئنِنک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ چین کے لیو زییو اور زہنگ لیانگ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ 2019 کے ری میچ میں آسٹریلوی خواتین نے مقررہ فاصلہ 6 منٹ 15 سیکنڈ 37 مائیکرو سیکنڈ میں طے کرکے دوبارہ فتح حاصل کی اور طلائی تمغہ جیتا۔آئرلینڈ نے مقابلے کے آخری حصے میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا اور کانسی کا تمغہ جیتا، جو اولمپکس کے روئنگ مقابلوں میں اس کا دوسرا میڈل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ نے ایک اور پاکستانی گانا چرا لیا۔۔سوشل میڈیا پرپاک بھارت محاذ گرم