گھر سے چیز لینے گئی مگر واپس نہ آئی۔۔کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد

Jul 29, 2021 | 15:47:PM
 گھر سے چیز لینے گئی مگر واپس نہ آئی۔۔کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاورکے علاقے ارمڑ میں چیز لینے گھر سے جانے والی 3 سالہ بچی کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی ۔

تفصیات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں ایک متروک خشک کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی، بچی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ  عائشہ گھر سے چیز لینے نکلی تھی تاہم کافی دیر تک واپس نہ آئی جس کے بعد اہل خانہ اور عزیزوں نے اس کی تلاش شروع کی، اس دوران بچی کی لاش کنویں سے ملی۔پولیس  نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںاداکار عثمان مختار کی مشکلات میں اضافہ ۔۔ خاتون کے ساتھ آڈیو منظر عام پر آ گئی