بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ 

Jan 29, 2026 | 15:48:PM
بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )نیپرامیں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 48 پیسے مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی دسمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔
سی پی پی اے حکام نے کہاگزشتہ سال کی نسبت بجلی کھپت میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دسمبرمیں انڈسٹری نے2 ارب یونٹ بجلی استعمال کی ،اس دسمبر میں2ارب چالیس کروڑ یونٹ بجلی استعمال کی گئی ہے، صنعتی44 فیصداور39فیصد زرعی صارفین مسفید ہوئے۔
محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیاجائے گا،سی پی پی اے نےدسمبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں48پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اندرون لاہور میں 10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے مختص
حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کااطلاق کےالیکڑک صارفین پربھی ہوگا۔