صائمہ نور کی عمر کتنی ہے؟ جان کر مداح حیران رہ گئے 

Jan 29, 2022 | 19:49:PM
لالی ووڈ فلموں، معروف اداکارہ صائمہ نور، اصل عمر، مداحوں کو حیران،
کیپشن: اداکارہ صائمہ نور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لالی ووڈ فلموں کی معروف اداکارہ صائمہ نور نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو حیران کردیا۔
واضح رہے کہ صائمہ نور نے 1990 میں لالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔
اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005 میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے 2007 میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔
گزشتہ دنوں صائمہ نور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا تھا۔اس دوران ایک صارف کے عمر پوچھنے کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے ازراہِ مذاق جواب دیا کہ میں ابھی 12سال کی ہوں پھر انہوں نے بتایا کہ میری عمر 54 سال ہے۔
اداکارہ نے اس کے بعد ایک شعر بھی لکھا۔
اے ساقی تیرے مہ خانے میں کیا رکھا ہے
او بھائی عمر چھپانے میں کیا رکھا ہے

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کیساتھ فوٹو شوٹ ۔۔۔ عائشہ عمر کا اہم انکشاف