نو سالہ ارب پتی بچہ ۔۔۔سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

Jan 29, 2022 | 10:49:AM
ارب پتی ، نو سالہ بچہ
کیپشن: نو سالہ ارب پتی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نوسالہ ارب پتی نائیجرین بچہ سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ڈیزائنر ڈریسز، لگژری اسپورٹس کاریں، ذاتی مینشن رکھنے والے نائیجیریا کے نوسالہ ارب پتی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پوسپا فلم کے گانے پر ایئر ہوسٹس کادلکش ڈانس۔۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
میڈیارپورٹس کے مطابق شاہانہ زندگی گزارنے والا مومفا جونیئر پرائیویٹ جیٹ میں سفر کرتا ہے، لیمبورگینی، بینٹلے، فراری کے ساتھ تصویریں شیئر کرنے والے مومفا جونیئر کے انسٹاگرام پر 25 ہزار فالوورز ہیں۔نائیجریا کا 9 سالہ مومفا جونیئر اپنے شاہانہ طرز زندگی کی بدولت سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ڈیزائنر ڈریسز پہنا مومفا جونیئر ذاتی لیمبورگینی، بینٹلے، فراری کی جددید ترین اسپورٹس کاروں کے ساتھ تصویریں شیئر کرتا رہتا ہے، کم عمر ترین ارب پتی اپنے پرائیوٹ جیٹ میں دنیا کا سفر کرتا ہے۔

مومفا جونیئر کا اصل نام محمد اول مصطفی ہے جو نائیجیریا کی معروف انٹرنیٹ شخصیت ارب پتی اسماعیلیہ مصطفی کا بیٹا ہے۔

سال 2019 میں اسکی چھٹی سالگرہ پر اس کے والد کی جانب سے مومفا جونیئر کو ایک مینشن بھی گفٹ میں مل چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے متاثرہ لتا منگیشکر کو ملی بڑی راحت