کورونا سے متاثرہ لتا منگیشکر   کو ملی بڑی راحت

Jan 28, 2022 | 17:54:PM
بالی وڈ، معروف، گلوکارہ، لتا منگیشر
کیپشن: بالی وڈ کی معروف گلوکارہ لتا منگیشر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا انفیکشن سے متاثرہ بھارت کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت میں بہتری کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سروں کی ملکہ لتا منگیشکر  کی صحت میں بہتری کے حوالے سے اطلاع ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے دی۔سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق لتا منگیشکراس وقت ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔

 واضح رہے کہ بالی وڈ کی معروف گلوکارہ لتا منگیشر کو کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد 11 جنوری  کو ممبئی کے معروف بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہیں نمونیا کی بھی شکایت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی اہم شخصیت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا