دنانیر مبین کےرونے کی ویڈیو  وائرل،حقیقت سامنے آگئی

Feb 29, 2024 | 12:55:PM
سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی غمزدہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی غمزدہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 اداکارہ نے اپنی دوست کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیاری اور جذباتی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا گیا۔

دنانیر مبین کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کافی اداس ہیں کیونکہ ان کی  قریبی دوست بیرون ملک منتقل ہورہی ہے۔ 

اس ویڈیو کے ردعمل میں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو خاصہ ٹرول کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ کیمرے میں لوگوں سے رویا کیسے جاتا ہے وہی دوسری صارف نے ایسے محض ایک دکھاوا قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  لگتا نہیں اسمبلی پانچ سال پورے کرے گی۔مولانا فضل الرحمان

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’’صنف آہن‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ دنانیر مبین کی اداکاری کو بے حد پسند کا جاتا ہے۔  ادکارہ جلد ہی امیر گیلانی کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے رمضان سوپ ’ویری فلمی‘ میں نظر آئیں گی۔