پاکستان تائیوان کو چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ سمجھتا ہے: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات کے دوران چینی سفیر نے وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد دی۔اسحاق ڈار نے بھی نئے سال کی مبارکباد دی اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی میں چین کی حمایت کو سراہا۔
پاکستان نے چین کے تمام بنیادی مفادات اور ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔پاکستان نے تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے بیجنگ کی مکمل حمایت دہرائی۔
ملاقات میں پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک شراکت داری کو علاقائی امن کی ضمانت قرار دیا گیا۔دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیا