کورین گڑیا دکھنے والی 56 سالہ چینی خاتون پاکستانی خواتین کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر پاکستان آگئیں

Dec 29, 2025 | 20:35:PM
کورین گڑیا دکھنے والی 56 سالہ چینی خاتون پاکستانی خواتین کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر پاکستان آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورین گڑیا دکھنے والی56 سالہ چینی خاتون ڈاکٹر ہنفے پاکستانی خواتین کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان آگئیں۔

ڈاکٹر ہنفے پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین کے نین نقش انتہائی دلکش ہیں لیکن ان پر بڑھاپا 20 سال قبل آجاتا ہے اور اس کی وجہ ان کا مناسب مقدار میں پانی نہ پینا اور بے تکا کھانا پینا ہے جس سے ان کے منہ اور آس پاس کے حصے پر چربی اتنی زیادہ ہوجاتی ہے کہ چہرے کے خدوخال یکسر تبدیل ہوجاتے ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین قدرتی حسن سے مالا مال ہیں لیکن کھانے کی غلط عادات، کم سونے، غربت اور آگاہی نہ ہونے کہ وجہ سے وہ اپنی جوانی بہت جلد گنوا بیٹھتی ہیں اور اسی ڈپریشن میں باقی کی زندگی بھی تباہ کر لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا کی دوستی کا برا انجام ، نوجوان کروڑوں کی نقدی اور زیورات سے محروم

چینی خاتون کے مطابق آنکھوں کے نیچے والی جلد بہت نازک ہوتی ہے، پاکستان میں لوگ چونکہ پانی زیادہ نہیں پیتے اور فاسٹ فوڈ بھی کھاتے ہیں تو ان کے چہرے میں چربی بڑھنے کے باعث گال باہر آجاتے ہیں اور یہ جلد ہڈی کے ساتھ لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے اس حصے میں بلڈ سپلائی کم پہنچتی ہے اور وہ آہستہ آہستہ کالا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ 

سیاہ حلقوں پر مہنگی کریمیں لگانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ دل بہلانے کو تو اچھا خیال ہے لیکن مسئلہ سارا بلڈ سرکولیشن کا ہے جس کا حل بہتر لائف سٹائل ہی ہے۔ 

ڈاکٹر ہنفے نے کہا کہ میرا اس شعبے میں 30 سال کا تجربہ ہے میری عمر 56 سال ہے مگر میں عمر رسیدہ یا اس عمر میں پاکستانی خواتین جیسی اس لیے نہیں لگتی کیونکہ میں اپنے جسم کے حقوق پورے کرتی ہوں اور نظم و ضبط رکھتی ہوں۔ 

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کئی خواتین کی شادیاں اس لیے ٹوٹ جاتی ہیں کہ وہ بد صورت دکھنے لگتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:انڈر19سہ فریقی سیریز؛355رنز ہدف کے باوجود پاکستان اور زمبابوے کا میچ بغیر نتیجہ ختم ہو گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: